اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ: 287 کھرب 73 ارب 77 کروڑ کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

23 Jun 2025
23 Jun 2025

(لاہورنیوز) وفاقی بجٹ 2025-26 کے 287 کھرب 73 ارب 77 کروڑ 83 لاکھ کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کیلئے 50 لاکھ روپے، الاؤنسز و پنشن کیلئے 5 ارب 92 کروڑ 76 لاکھ 62 ہزار، گرانٹس و متفرق اخراجات کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔فارن مشنز کیلئے 50 کروڑ روپے، شعبہ قانون و انصاف کیلئے 47 کروڑ 43 لاکھ 53 ہزار روپے، قومی اسمبلی کیلئے 6 ارب 85 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سینیٹ کیلئے 6 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ، 23 ہزار، بیرونی ترقیاتی قرضے اور ایڈوانسز کیلئے 774 ارب 95 کروڑ 32 لاکھ، صدر کے پبلک آفس کیلئے 93 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار روپے، صدر کے پرسنل آفس کیلئے 1 ارب 75 کروڑ 97 لاکھ رکھے گئےہیں۔

دستاویز کے مطابق غیر ملکی قرضہ جات مصارف کیلئے 10 کھرب 9 ارب 32 کروڑ 18 لاکھ، غیر ملکی قرضہ جات ادائیگیوں کیلئے 54 کھرب 72 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ، قلیل المعیاد بیرونی قرضہ کی ادائیگی کیلئے 1 کھرب 99 ارب 81 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

آڈٹ کیلئے 9 ارب 86 لاکھ مختص ملکی قرضہ جات مصارف کیلئے 71 کھرب 97 ارب 92 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار، ملکی قرضہ جات کی ادائیگی کیلئے 140 کھرب، 7 ارب، 18 کروڑ، 94 لاکھ مختص کئے گئے۔دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ کیلئے 6 ارب 64 کروڑ، 51 لاکھ، اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 2 ارب 17 کروڑ، الیکشن کمیشن کیلئے 9 ارب 86 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی محتسب کیلئے 1 ارب 64 کروڑ، وفاقی ٹیکس محتسب کیلئے 7 کروڑ 39 لاکھ ، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ کے لیے 23 کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے