اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایران پر امریکی حملے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 Jun 2025
23 Jun 2025

(ویب ڈیسک) امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد آج تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی حملوں نے سپلائی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کر دیا۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز 1.92 ڈالر یا 2.49 فیصد اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.89 ڈالر یا 2.56 فیصد اضافے کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دونوں معاہدے ابتدا میں 3 فیصد سے زائد بڑھ کر بالترتیب 81.40 اور 78.40 ڈالر تک پہنچ گئے تھے جو گزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح تھی تاہم بعد میں معمولی کمی ہوئی۔ایران اوپیک کا تیسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی بندش کی منظوری دے دی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے