23 Jun 2025
(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، شاہزور ڈالا بےقابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گیا، چھ زخمیوں کو مقامی اور ایک زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
