اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہائبرڈ نظام کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی، فواد چودھری

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہورنیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمرعباس  میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت لڑائی میں ٹرمپ نے بہت اہم کردار ادا کیا، اگر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان کے فیصلے پر اور بھی تنقید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ٹرمپ کیلئے نوبل پرائز کی سفارش پر تنقید ہو رہی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے غیر جانبدار کردار ادا کیا، بھارتی میڈیا کی تنقید سے لگ رہا ہے جیسے ٹرمپ ان کے ذاتی مخالف ہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قیادت نہ ہونےکی وجہ سے پی ٹی آئی کی کوئی پالیسی نہیں دکھتی، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بھی امیدیں پوری نہیں ہوئیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہائبرڈ نظام کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی، کچھ ہوا تومعلوم ہو جائے گا کہ حکومت کتنی کھوکھلی ہے، حالیہ دنوں میں عالمی منظرنامے پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے