اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موجودہ بجٹ وزیر خزانہ نے نہیں آئی ایم ایف نےتیارکیا: مولانا فضل الرحمان

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ یہ بجٹ وزیر خزانہ نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین کی تقریروں کو نہ دکھانے پر احتجاج کرتا ہوں، ہماری فوج  نے بھی قربانیاں دی ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، یہ بجٹ وزیرخزانہ نےنہیں آئی ایم ایف نےتیارکیا ہے، وزیرخزانہ میں اتنی صلاحیت نہیں انہوں نےبجٹ پڑھ کر سنایا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کوجواب دیتا ہے تو ہاتھ روکے جاتے ہیں، فلسطین میں مسلمانوں کےقتل عام پرکھلی چھوٹ دی جاتی ہے، اسی طرح ایران اگر اسرائیل کوجواب دیتا ہےتو بھی اس کےہاتھ روکےجاتےہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں کھل کر ایران،فلسطینیوں کےساتھ کھڑے ہوجانا چاہیے، اسرائیل کی مسلمانوں کےخلاف بربریت جاری ہے، پاکستان اسلامی دنیا کی طاقت ورایٹمی قوت ہے، ہمارے دوست ممالک ہم سےدور ہوتے جا رہے ہیں، تمام صورتحال میں ہمیں اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا خون پی کرصہیونی درندوں کی پیاس نہیں بجھ رہی، غزہ میں دو روز کے دوران ڈیڑھ ہزار شہید ہو چکے ہیں، او آئی سی اب بس دکھاوا ہے، سیاست دانوں کےساتھ انتقامی رویے کے بجائے انصاف پر مبنی رویہ ہونا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، او آئی سی ایک دکھاوا ہے، جب وہ چاہیں ہم ان کے دباؤ میں قانون سازی کرتے ہیں، اسے پاک انڈیا جنگ نہ کہیں، پاک مودی جنگ کہا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی اپوزیشن اور اقلیت نے بھی مودی کا ساتھ نہیں دیا، جب قوم ساتھ ہوگی تو کامیابی ملے گی، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو کھل کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے