19 Jun 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فوراً بعد روپوش ہو گئے تھے۔
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔
ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کیلئے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
