19 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔
جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا اور عدالت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔
اس دوران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے قیمتوں میں اضافے کے بارے میں وضاحت فراہم نہیں کی، جس پر عدالت نے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
