18 Jun 2025
(لاہور نیوز) ڈی جی ایکسائز کا موٹر ٹیکسز کی مدمیں ٹارگٹ سے 5 ارب روپے اضافی وصول کرنیکا ہدف، لاہور موٹر برانچ نے 1 ارب 58 کروڑ اضافی اکٹھےکرنے کیلئے شہر میں ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ شہر میں ناکوں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی ہے، نان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر کے بلاک کر دی گئی ہیں ناکہ بندی یکم جولائی تک صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ناکوں پر گاڑیاں رجسٹریشن و ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی سہولت دی جا رہی ہے، شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ موٹر برانچز میں تعینات تمام سٹاف کی چھٹیاں یکم جولائی تک بندکر دی گئی ہیں۔
