اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

26نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔

آج کی سماعت میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جو عدالت نے منظور کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، مارگلہ، آبپارہ، ترنول اور سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں ضمانت کی سماعت بھی 24 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان ہی مقدمات میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی مقرر ہیں جنہیں ایک ساتھ سنا جانا چاہیے، عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ضمانتوں پر آئندہ سماعت 24 جون کو مقرر کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے