اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

16 Jun 2025
16 Jun 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 199.372 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لیں اور ان کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ چھ آپریشنز اسلام آباد، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ میں کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 100 کلوگرام ہیروئن، 80 کلوگرام مارفین، 13.2 کلوگرام چرس، 3 کلوگرام آئس (کرسٹل میتھ)، 2.218 کلوگرام افیون، 70 گرام ویڈ (بھنگ) اور 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اے این ایف کے مطابق ایک گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا رہا ہے، تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ اے این ایف ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے