16 Jun 2025
(لاہور نیوز) برکی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران سسرالیوں نے داماد پر چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت منیب کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کی بیوی کے کزن نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا، واقعہ گھریلو تنازع کے دوران پیش آیا۔
زخمی منیب کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
