15 Jun 2025
(لاہور نیوز) نادرا نے لاہور کے شہریوں کو اُن کی دہلیز پرسروس فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئندہ ہفتے پانچ مختلف مقامات پر موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین کی مدد سے شہری شناختی دستاویزات تیار کروا سکیں گے، 17 جون کو ٹاؤن شپ لاہور میں یہ نادرا موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گی۔
اسی طرح 19 سے 20 جون تک مرغزار کالونی، 16 تا 18 تک مزنگ ٹیچنک ہسپتال اور 18 جون کو موہلنوال لاہور میں موبائل رجسٹریشن وین پہنچے گی۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن نادرا کی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین صبح 8.30 سے شام 4.30 بجے تک آپریشنل رہے گی، موبائل وین سے شہری مستفید ہوتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات باآسانی بنوا سکیں گے۔
