اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: جیب کتروں نے 5 ماہ میں ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں کاٹ لیں

15 Jun 2025
15 Jun 2025

(لاہور نیوز)صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں دیگر مختلف جرائم کی طرح جیب تراش بھی بازی لے گئے، رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 9720 شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر ڈالا۔

لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2672 مقدمات کے ساتھ سر فہرست جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 2016 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

صدر ڈویژن جیب تراشی کے 1766 مقدمات کے ساتھ تیسرے  جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1276 وارداتوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان رہا۔

اسی طرح سول لائنز ڈویژن جیب تراشی کے 1248 مقدمات کے تحت پانچویں اور کینٹ ڈویژن چھٹے نمبر پر رہا جہاں جیب تراشی کی 742 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، پولیس کی جانب سے ان تمام وارداتوں کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جیب تراشی کی متعدد وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں رونما ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے