اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

15 Jun 2025
15 Jun 2025

(ویب ڈیسک) لیسکو سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی لیسکو سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک میں کی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم محکمہ لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا۔

ملزم کو سٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزم نے قانونی کام کرنے کے لیے 1 لاکھ روپے کا ناجائزمطالبہ کیا، چھاپہ مار کارروائی میں سٹی مجسٹریٹ کے نشان زدہ 1 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ ملزم سے برآمد ہوئے۔

ملزم رشوت ستانی کے جرم میں ملوث تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ کرپشن و بدعنوانی کے خلاف ایف آئی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے