15 Jun 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جھلکے گاؤں میں شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست نے 12 بور رائفل سے فائرنگ کی، زخمیوں کا جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔
کاہنہ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جنرل ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم حمزہ فاروق کے قبضے سے 12 بور رائفل بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
