15 Jun 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے، مقتول منظور موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
شبہ ہے کہ منظور کو خاتون کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
