15 Jun 2025
(لاہورنیوز) ہربنس پورہ کے علاقے قلندرپورہ میں قتل کی واردات ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے فوری طور پر 15 ایمرجنسی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شایان سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
