14 Jun 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کےعلاقہ میں سی سی ڈی کاایک اور مبینہ مقابلہ، زیر حراست ڈاکو مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے ڈاکو کی شناخت ناصراقبال کے نام سے ہوئی ،ہلاک ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث تھا، ڈاکومبینہ مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ڈاکو کو پولیس ریکوری کیلئے تھانہ کاہنہ کی حدود میں لے کرگئی تھی، پہلے سے گھات لگائے ڈاکو نے زیرحراست ساتھی کو چھڑوانےکی نیت سے فائرنگ کی۔
فائرنگ کا تبادلہ رکا تو زیر حراست اقبال اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
