اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

3 لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

14 Jun 2025
14 Jun 2025

(ویب ڈیسک) ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 روز میں 49 ہزار کے قریب ای چالان ریکور کرلئے گئے، سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 20 روز قبل شہر بھر سے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی ریکوری کیلئے سپیشل کیمپین کا آغاز کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پرای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

شہر بھر میں تعینات ٹریفک وارڈنز ہر چوک میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائی کر رہے ہیں، ان بیس دنوں میں ٹریفک پولیس لاہور نے 49 ہزار کے قریب ای چالان فائن ریکور کرلئے۔

49000 ای چالانوں کی ریکوری کی مد میں اب تک 3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں، سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی فائن ریکوری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

مختلف سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے اب تک 3.5 ملین روپے کےای چالان جرمانے ریکور کئے جا چکے ہیں، سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک ہماری ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ہوئے جرمانوں کی ریکوری کروا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب کی گئی قانون شکنی سے انحراف ناممکن ہو کر رہ گیا ہے، شہریوں کو اب سمجھنا ہوگا کہ ای چالان کی عدم ادائیگی ان کیلئے مستقبل میں دیگر سرکاری سروسز کی فراہمی میں مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے