14 Jun 2025
(لاہور نیوز) الحمرا آرٹس کونسل میں معروف موسیقار نثار بزمی کی یاد میں خوبصورت شام سجائی گئی۔
خوبصورت شام میں معروف گلوکار استاد حامد علی خان، ترنم ناز، انور رفیع اور دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، نثار بزمی کی ترتیب دی گئی دھنوں پر رقص نے شام کو کچھ اور ہی دلکش بنا دیا۔
موسیقار نثار بزمی کی یاد میں سجائی گئی شام میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور ان کی زندگی پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔
