اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سینے کے بال دکھانے پرعتیقہ اوڈھو کی تنقید،علی رضا نے بھی ردعمل دیدیا

13 Jun 2025
13 Jun 2025

(ویب ڈیسک) اداکار علی رضا نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے ڈرامے میں سینے کے بال دکھانے کی تنقید پر جواب دے دیا۔

کچھ دن قبل عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں علی رضا کے ڈرامے ’دستک‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے شکوہ کیا تھا کہ علی رضا ڈرامے میں بلاوجہ شرٹ کے بٹن کھول کر سینے کے بال دکھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ خواتین کو کہا اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لمبی آستین والی قمیض پہنیں جبکہ انہیں لباس کے حوالے سے دوسری ہدایات بھی دی جاتی ہیں، اسی طرح مردوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے علی رضا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شرٹ کے بٹن انتہائی نیچے تک کھول رکھے ہوتے ہیں اور ان کی سینے کے بال نظر آ رہے ہوتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ مردوں کی جانب سے سینے کے بال دکھانا غلط ہے اوراس سے مرد برے بھی نظر آتے ہیں۔

ان کی بات اور تبصرے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین بھی ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات سے اختلاف کیا، وہیں علی رضا نے بھی مبہم انداز میں انہیں جواب دے دیا۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق علی رضا نے انسٹاگرام پرعتیقہ اوڈھو کے بیان کی ویڈیو پر اپنا دلچسپ رد عمل دیا، جس سے ان کے مداح بھی خوش دکھائی دیئے۔

علی رضا نے مختصر جواب دیا کہ ’لگتا ہے انہوں نے تھوڑی غلط جگہ کی بات کردی‘ ساتھ ہی علی رضا نے ’عوام نہیں چھوڑے گی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے