
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف ان ایکشن ، یکم جون سے اب تک کارروائیوں میں 210 بجلی چور گرفتار،398 مقدمات درج کئے گئے۔
رواں سال کارروائیوں میں 15011 ملزمان گرفتار،11867 مقدمات درج کئے گئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1921 ملزمان گرفتار ہوئے، صدرمیں 2965، کینٹ میں 5011، ماڈل ٹاؤن میں 2680 بجلی چور گرفتار کئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سٹی میں 1672 اورسول لائنز میں 762 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔