اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ 26-2025: این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1208 ارب اضافی فنڈز ملیں گے

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) وفاقی بجٹ 26-2025 کے تحت این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو رواں مالی سال کی نسبت 1208 ارب روپے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں قابل تقسیم محاصل کا حجم 8205 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں پنجاب کا حصہ 4076 ارب روپے رکھا گیا ہے جو رواں سال کی نسبت 641 ارب روپے زیادہ ہے، سندھ کو 2043 ارب روپے ملیں گے جس میں 291 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کو 1342 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو 743 ارب روپے سے زائد فنڈز دیئے جائیں گے، خیبر پختونخوا کیلئے 207 ارب اور بلوچستان کے لیے 70 ارب روپے کا اضافی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت حاصل ہونے والے فنڈز صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال صوبوں کو ملنے والے اضافی وسائل سے مالی گنجائش میں بہتری آئے گی اور صوبائی سطح پر عوامی سہولیات میں اضافہ متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے