
10 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور کا درجہ حرارت 46 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے پر سخت گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے لاہوری نہر پر پہنچ گئے۔
نہر میں لوگ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگا کر گرمی کی شدت کم کرتے رہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ نہروں میں نہانے کیلئے محفوظ اور مناسب جگہیں مختص کی جائیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈوبنے سے بچاؤ کیلئے بھی مختص جگہوں پر حفاظتی انتظامات کیے جانے چاہئیں جبکہ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ نہروں میں سیوریج کا پانی شامل ہوتا ہے جس کے باعث نہانے سے مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں۔