اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سٹیٹ بینک کے ذریعے ہر سال سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، چھوٹے کسان کو قرض فراہم کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت کے ایک لاکھ کے قرضے فراہم کریں گے، نیشنل سیڈ پالیسی منظور کے آخری مراحل میں ہے، کپاس کی فصل کی بحالی کے لئے مربوط کوششیں کی گئی ہیں، ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب ہو گی، جاری اخراجات کا تخمینہ 16286 ارب تخمینہ ہے پنشن کے اخراجات کے 1055 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے