
(لاہور نیوز) عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز 1 لاکھ 10ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا، عید کے تینوں روز خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔
سیکرٹری بلدیات کے مطابق لاہور ڈویژن سے 35 ہزار ٹن، بہاولپور سے 14 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، فیصل آباد سے 12ہزار ٹن، گوجرانوالہ سے 8 ہزار، ملتان 9 ہزار ، راولپنڈی 8 ہزار اور سرگودھا میں 7 ہزار، ساہیوال 4,406، سیالکوٹ میں 4,307 اور ڈی جی خان میں 5,936 آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔
میاں شکیل احمد نے بتایا کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جانب سے 6 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، 5 ہزار سے زائد شکایات فوری طور پر حل کی گئیں، اس بار شہریوں میں 1کروڑ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت 100 فیصد گاڑیاں اور مشینری صفائی آپریشن میں استعمال کی جا رہی ہے، عید کے تینوں روز 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد عملہ صفائی ستھرائی کے لئے ڈیوٹی پر مامور رہے گا، 36 ہزار سے زائد گاڑیاں صفائی آپریشن کے لئے استعمال کی جائیں گی۔
سیکرٹری بلدیات کے مطابق آلائشوں کی کولیکشن کے لئے 3 ہزار سے زائد عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔