
08 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی مہم جاری ہے جس میں ایک لاکھ 30 ہزار اہلکار اور 30 ارب کی مشینری مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے، آلائشیں بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے پہلی بار سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے بھی مدد لی جائے گی۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گلی محلے، چوک چوراہے، سڑکیں اور بازار صاف نظر آئیں، آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے۔