
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج دن بھر پوری آب و تاب سے چمکے گا ، سورج کی تیز کرنیں شہر میں تپش میں اضافہ کریں گی اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری رہے گا۔
شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، مطلع دن بھر صاف رہےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کے کوئی آثار نہیں ہیں، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویش ناک ہے، ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودگی کی مجموعی شرح 79 ریکارڈ کی گئی ہے۔