
07 Jun 2025
(لاہور نیوز) عید قربان کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے خوشیوں بھرے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
بیورو انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لئے قربانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ نئے کپڑے، جوتے، عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے تاکہ یہ بچے بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور ڈائریکٹر ایڈمن وقار عظیم نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بیورو میں ہر سال کی طرح اس بار بھی بچوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تاکہ انہیں اپنائیت اور خوشی کا بھرپور احساس دلایا جا سکے۔