06 Jun 2025
(ویب ڈیسک) آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے خصوصی کھانے کے مینیو کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق قیدیوں کو عید کے تینوں روز لذیذ پکوان فراہم کئے جائیں گے، عید کے پہلے روز ناشتے میں حلوہ دیا جائے گا، دوپہر اور شام کے کھانے میں چکن قورمہ، پلاؤ اور روٹی فراہم کی جائے گی،دوسرے اور تیسرے روز کے کھانے قربانی کے گوشت سے تیار ہوں گے۔
آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوں گے، تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید کے تینوں روز خود جیل میں موجود رہیں۔
اس کے علاوہ ڈی آئی جی رینک کے افسران قیدیوں کے ساتھ نماز عید ادا کریں گے جبکہ عید پر ملاقاتوں کے لئے بھی خصوصی انتظامات اور ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
