06 Jun 2025
(ویب ڈیسک) شہر بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، شہریوں کی توجہ چھریوں، ٹوکوں اور دیگر آلات قربانی کی خریداری اور تیز کرانے پر مرکوز ہو گئی۔
بازاروں میں چھریوں اور ٹوکوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا، لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی چھریاں تیز کروا رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بخوبی انجام دی جا سکے۔
دکانداروں کے مطابق اس بار پہلے کی نسبت رش زیادہ ہے، لوگ نہ صرف نئی چھریاں خرید رہے ہیں بلکہ پرانی چھریاں اور ٹوکے بھی تیز کروانے آ رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت ہے اور اس کے لئے تیاری بھی عبادت کا حصہ ہے اس لئے ہم مکمل اہتمام کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔
