
06 Jun 2025
(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ پر سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
حکام کے مطابق جس بھی تھیٹر پر ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی اُسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا، مانیٹرنگ کے نکات میں ڈرامے کے اوقات کار، غیراخلاقی مواد اور سٹیج سے ناظرین سے براہِ راست رابطے جیسے امور شامل ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے تمام ٹیموں کو بلا خوف کارروائی کی کھلی اجازت دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ثقافتی حدود کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔