(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
عید منانے کے لئے پردیسی آبائی علاقوں کو جانے لگے، شہر کے بس، ویگن اڈوں اور ان کے بکنگ دفاتر میں دن بھر مسافروں کا رش بڑھ گیا، اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے جانے والے پردیسی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے گھروں کو جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرائے نامے پر عمل کرانے کی کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں پر نمایاں جگہ پر کرایہ نامہ آویزاں کیا جا رہا ہے، ٹرانسپورٹرز طویل سفر کی سواری کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ چھوٹے سفر کے مسافر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
بعض مقامات پر ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہو سکا، ٹرانسپورٹرز بھی زیادہ کرائے وصول کرنے لگے، مسافروں نے حکومت سے شکوے کر دیئے۔
