اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہو گی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے