ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ فلم"دیمک" کی شوٹنگ سے قبل کیا پراسرار واقعہ ہوا؟اداکارہ نے لب کشائی کردی

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم " دیمک" کی شوٹنگ سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے پراسرار واقعے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
فلم "دیمک "کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک پراسرار واقعے کا ذکر کیا۔فلم کی شوٹنگ ابھی شروع بھی نہیں ہوئی تھی اور میں اپنے گھر پر تھی جیسے ہی لائٹ آن کرنے کیلئے آگے بڑھی تو محسوس ہوا جیسے کسی نے زور سے دھکا دیا ہو۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ اتنا شدید دھکا تھا کہ مجھے محسوس ہوا میں اڑتی ہوئی آگے گری ۔میں کافی دور جا کر گری اور پھر عثمان (اداکارہ کے شوہر) نے آکر میری مدد کی اور مجھے اٹھایا انہوں نے کہا کہ شاید تم نے یہ کردار بڑی سنجیدگی سے اوڑھ لیا ہے۔
واضح رہے کہ جادو و جنات پر مبنی فلم "دیمک" ایک فیملی ڈرامہ ہے جس میں ساس بہو تڑکے کے ساتھ فلم بین پراسرار واقعات کا خوف بھی محسوس کرسکیں گے۔ یہ کہانی عائشہ مظفر نے تحریر کی ہے۔فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔