اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے: مریم اورنگزیب

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ماحول پر پڑا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا دن منایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو محکمہ ماحولیات کا سیکرٹری نہیں تھا، محکمے کے پاس وسائل تھے نہ ہی ماضی میں کوئی توجہ دی گئی، ماضی میں ماحول کے تحفظ کیلئے بجٹ نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ایک سال کے اندر ماحول کے تحفظ کیلئے ریکارڈ کام ہوئے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے 50 ایئرمانیٹرز لگائے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیےگئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پلانٹ فارپاکستان منصوبے کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، انوائرمینٹل فورس کو ضروری سامان سے لیس کیا گیا ہے، پانی ہماری لائف لائن، ذخائر میں اضافے کے لیے جلد اقدامات کرنا ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کا ضیاع روکنا ہوگا، ماحولیاتی اقدامات کے تحت ایک ایپ شروع کی ہے، آج پنجاب کی گلی، گلی صاف ہو رہی ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے لاہور میں متعدد پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے، نوجوان نسل موسمیاتی خطرات سے نمٹنے میں کردار ادا کرے، پنجاب بھر کے لیے ترقیاتی پروگرام لا رہے ہیں، صوبے میں کسانوں کے لیے سپر سیڈ پروگرام شروع کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 ہزار سے زائد سپرسیڈر کسانوں کو فراہم کیے جا چکے ہیں، بڑے شہروں کے لیے ای بس منصوبہ ماحول میں مثبت تبدیلی لائے گا، آلودگی میں کمی کے لیے زراعت اور تعمیراتی شعبے میں جدت لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر تاریخی کام ہوئے جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، پنجاب بھر میں 85 ایئرمانیٹر رواں سال لگائے جائیں گے، پانی مستقبل ہے، آئندہ نسلوں کے لیے ذخائر میں اضافہ کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صاف پانی کے لیے ای میپنگ کر کے ماسٹر پلان بنایا ہے، صوبے میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگائی ہے، آلودگی کا باعث بننے والے 800 اینٹوں کے بھٹے گرائے گئے، نئے سروس سٹیشنز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے