اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملکی قرضوں کا حجم 74 ہزار 936 ارب روپے کی خطرناک حد پر پہنچ گیا

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہورنیوز) ملکی قرضوں کا حجم مسلسل اضافے سے 74 ہزار 936 ارب روپے کی خطرناک حد پر پہنچ گیا، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 66 ہزار 88 ارب روپے سے بڑھ کر 74 ہزار 936 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 13.4 اور ایک ماہ میں 1.7 فیصد بڑھے۔پاکستان کامقامی قرضہ ایک سال میں 44 ہزار 486 ارب روپے سے بڑھ کر 52 ہزار 523 روپے ہوگیا، اپریل 2024ء سے اپریل 2025ء تک مقامی قرضےایک سال میں 18.1 فیصد کےحساب سے بڑھے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ماہ میں مقامی قرضے 2 فیصد بڑھ کر 51 ہزار 518 ارب روپے سے 52 ہزار 533 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔بیرونی قرضے ایک سال میں 3.8 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 602 ارب روپے سے 22 ہزار 413 ارب روپے ہوگئے، مارچ 2025ء سے اپریل 2025ء تک بیرونی قرضے 1.1 فیصد اضافے سے 22 ہزار 170 ارب روپے سے 22 ہزار 413ارب روپے پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو بیرونی و مقامی قرضوں پر سود ادائیگیاں 6 ہزار 8 سو ارب روپے سے تجاوز کرگئیں، قرضوں کا مجموعی حجم، سود ادائیگیاں اور سرکاری ضمانت کی رقوم کا کُل حجم 90 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی قرضوں کے حجم میں خطرناک حد کا اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے