اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ کو سہولیات دینے کا فیصلہ

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جائے گی، اوورسیز کیلئے پراپرٹی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کیلئے این او سی کی پابندی ختم ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریئل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز بھی تیار ہے، ایف بی آر یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر لیٹ فائلرز، نان فائلرز کیلئے ایف ای ڈی میں ردوبدل کی تجویز زیر غور ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور اضافی ٹیکس جمع ہو سکے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل کرنے کی تجویز ہے، یکم جولائی سے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے