اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سولر کا بڑھتا رجحان، نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے، اسے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔

سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے فی یونٹ نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے، ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی حدود میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نئی پالیسی پر غور جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری طرف سولر ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ فیصلے سے سولر لگانے والے شہری اور سولر کے کاروبار سے منسلک کاروباری افراد متاثر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے