اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ خان نے سوشل میڈیا کے نقصانات پر خبردار کردیا، احتیاط کی اپیل

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(ویب ڈیسک) 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل نے ہر ذی شعور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور شوبز ستاروں نے بھی اس سفاکانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خوبصورت اداکارہ جو سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات پر پوسٹیں کرتی رہتی ہیں نے ثنا یوسف کے قتل پر انسٹاگرام سٹوری شیئر کی ہے جس میں عائزہ خان نے انفلوئنسرز اور ایکٹوسٹس کو خبردار کیا کہ ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، بچوں کے بارے میں اور ایسی جگہیں جہاں روزانہ آنا جانا ہو کبھی بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

عائزہ خان نے انفلوئنسرز سے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں جن میں سے اکثر کو آپ نہیں جانتے اس لیے سوشل میڈیا پر نجی معلومات ہرگز ہرگز شیئر نہ کریں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں دعا بھی لکھی کہ اللہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے