04 Jun 2025
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں و پارٹی کارکنان نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی، آپریشن بنیان مرصوص اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنیوالوں میں پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن، سابق ایم پی اے ثانیہ کامران، سابق ایم پی اے عائشہ چوہدری، سابق ایم پی اے فائزہ ملک اور پارٹی کارکنان شامل ہیں۔
