اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کے شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، ایسا معاشرہ چاہیے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں جبکہ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بدقسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ نے پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی، بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے