(لاہور نیوز) ملک میں مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی جبکہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزارکا اضافہ ہوا۔
بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی ہے،ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا، اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو گئی۔
ملک میں گدھوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے، گدھوں کی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھوں47 ہزارہو گئی، گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار جبکہ خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا، گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ27 ہزار ہو گئی۔
ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ11 ہزار ہو گئی ہے۔
