
04 Jun 2025
(لاہور نیوز) لیسکو نے عیدالاضحیٰ پر بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے۔
ڈائریکٹر آپریشنز لیسکو اعجاز بھٹی نے تمام افسران کو مراسلہ بھجوا دیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کو بھی ہنگامی حالات میں الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق عیدالاضحٰی کے تینوں روز سٹاف کو سپیشل ڈیوٹی کرنا ہو گی، تمام افسران کو موبائل فونز آن رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے، ہنگامی حالات یا احتجاج کی صورت میں متعلقہ سٹاف فوری اعلیٰ افسران کو آگاہ کرے۔
عیدالاضحٰی پر تمام سٹورز کا عملہ بھی الرٹ رہے گا، چیف انجینئر ایم ایم کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔