اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی عید قربان پر گراں فروشی کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہور نیوز)عید قربان پر صوبے میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈی جی پامرا، ڈی جی فوڈ/ کین کمشنر  نے شرکت کی، صوبہ بھر سے فیلڈ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ فوڈ/کین کمشنر ، مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ  نے ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں سپلائی اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی اور اشیا کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے  فیلڈ افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جیو ٹیگنگ کے ساتھ تصاویر رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی، مانیٹرنگ میں کوتاہی یا جعلسازی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ  نے باور کرایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے