04 Jun 2025
(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو سولر پینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مراسلہ جاری کیا، مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ فریقین(عمارت مالکان، سولر وینڈرز اور انسٹالرز) کو ایس او پیز فوری فراہم کرے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم کی تنصیب صرف اے ای ڈی بی(Alternative Energy Development Board)سے منظور شدہ ماہرین سے کروائیں، حساس عوامی عمارتوں جیسے سکول، ہسپتال، دفاتر میں نصب سولر سسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے۔
میونسپل کارپوریشنز اور بلڈنگ اتھارٹیز کو سولر تنصیبات پر ریگولیٹری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
