اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا: طلال چودھری

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈائریکٹرجنرل سائبرکرائم وقارالدین سید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےطلال چودھری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آواز کو دبانا نہیں، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ہم سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنا چاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید دورکےتقاضوں کےمطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہو گا، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، سائبرکرائم ونگ کا مقصد کسی کی آوازکودبانا نہیں ہے، ہر ضلع میں سائبرکرائم ونگ کا دفتربنانا چاہتے ہیں۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پرشکایات موصول ہورہی ہیں، سائبرکرائم ونگ نےایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، گینگ مظفرآباد میں بچوں کےجنسی استحصال میں ملوث تھا،بچوں کی ویڈیوزکوڈارک ویب پربیچا جاتا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ 

ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ وقارالدین سید نے کہا کہ جرمن شہری سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کےلیےاقدامات کیےجا رہےہیں، بچوں کی ویڈیوزکوعالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا ہے،اس دھندے میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ویڈیوزکو وٹس ایپ اورٹیلی گرام کے ذریعے بھیجا جاتا تھا، انٹرپول کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، بچوں کےجنسی استحصال پرسزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے