03 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ، ٹریفک پولیس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ہے، نئے یونیفارم کا رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔
2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنو تشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیراعلیٰ کو بھجوا دیں، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا۔
