اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی میزبانی میں اوور 40 ورلڈ کپ، بھارت کی شرکت کی تصدیق

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان اوور 40 عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا، بھارت نے شرکت کی تصدیق کردی۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ایونٹ کے لیے باضابطہ طور پر الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، عالمی کپ یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہو گا۔

فواد اعجاز خان کے مطابق پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ پر ہونے والے ایونٹ میں اب تک سولہ ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکا، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلا دیش، نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

تاہم انگلینڈ اور ویلز سے حتمی جوابات کا انتظار ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت ان کی حکومت سے این او سی ملنے سے مشروط ہے، ایونٹ کی تیاری زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔

شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے بڑے نام بھی میدان میں نظر آئیں گے، پاکستان کی ویٹرنز کرکٹ میں کامیابیاں قابل فخر ہیں۔

پاکستان اوور 60 ٹیم نے ستمبر 2022 میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہونے والا پہلا اوور 60 ورلڈ کپ جیتا تھا، پاکستان اوور 40 ٹیم نے ستمبر 2023 میں کراچی میں ہونے والا اوور 40 گلوبل کپ جیتا جبکہ پاکستان اوور 50 ٹیم نے فروری 2025 میں کولمبو میں اوور 50 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے