03 Jun 2025
(لاہور نیوز) تیز رفتار ڈمپر ایک اور قیمتی جان لے گیا۔
شہر میں دندناتے ڈمپر موت بانٹنے لگے، گجومتہ روہی نالے کے قریب ایک اور جان لیوا حادثہ پیش آ گیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 5 ڈمپر حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار 21 سالہ نوجوان کو کچل دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے سے ڈمپر چوبیس گھنٹے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔
